Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > اب ڈیم بنے ہی بنے ۔۔۔ اچانک ڈیم فنڈ کی رقم میں کتنے لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا؟ پوری قوم کیلئے شاندار بریکنگ نیوز آگئی

اب ڈیم بنے ہی بنے ۔۔۔ اچانک ڈیم فنڈ کی رقم میں کتنے لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا؟ پوری قوم کیلئے شاندار بریکنگ نیوز آگئی

ایڈمنٹن (نیوزڈیسک) کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں آج دیامر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب ہوئی جس دوران وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا اور بال دونوں فروخت کر دی گئی ہے ۔ ریڈیو پاکستان کی روپورٹ کے مطابق کینیڈا میں رہنے والے پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ کیلئے خزانوں کے دروازے

کھولے اور تقریب میں مجموعی طور پر دو لاکھ 60 ہزار ڈالرز عطیہ کیے ۔وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ احمد سعید کی جانب سے 17 ہزار ڈالر میں خریدا گیا جبکہ ڈاکٹر خوشید خان اور ڈاکٹر زعیم صدیقی نے مشترکہ طور پر عمران خان کی دستخط شدہ گیند دس ہزار ڈالر میں خرید لی ہے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن کے چیئرمین فیصل جاوید اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے تقریب میں شرکاءسے خطاب بھی کیا ۔فیصل جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور امید ظاہر کی کہ دونوں ڈیم پانچ سے نو سال کے عرصہ میں مکمل ہو جائیں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سٹاک مار کیٹ بند ہو گئی

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث کاروبار اچانک رک گیا …