Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > چین کے خزانوں کا منہ ایک بار پھر پاکستان کی جانب ۔۔ سی پیک کے بعد اب کیا شاندار معاہدہ طے کرلیا ؟ راتوں رات پاکستان کی قسمت چمکا دینے والی بریکنگ نیوز آگئی

چین کے خزانوں کا منہ ایک بار پھر پاکستان کی جانب ۔۔ سی پیک کے بعد اب کیا شاندار معاہدہ طے کرلیا ؟ راتوں رات پاکستان کی قسمت چمکا دینے والی بریکنگ نیوز آگئی

بیجنگ(ویب ڈیسک) پاکستان کوکل تک چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مل جائیں گے جس کے بعد ملکی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال مزید مستحکم ہو گی۔وزارت خزانہ کے مشیر اور ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کرائی جائے گی اور

اس سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہوںگے۔دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے،نئے دور میں مضبوط چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوشش کروں گا۔ جبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مرکزی مفادات سے متعلق مسائل کی باہمی حمایت کرتے ہیں، سی پیک کی بہترین تعمیر اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے فروغ کیلئے چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے ۔چینی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ اس وقت پاکستان ملک میں استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں شاندار کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں جس پر ہمیں بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت کی قیادت میں پاکستان کو قومی تعمیر کے سلسلے میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی ۔چینی صدر نے مزید کہا کہ چین پاک تعلقات خوشگوار ہیں۔دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے تحت دونوں ممالک کے مابین ہمہ گیر تعاون جاری ہے۔چین پاک اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بھرپور فوائد حاصل ہو رہے ہیں اور علاقائی امن و استحکام کو بھی بہت زیادہ تقویت ملی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ!!اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اہم …