8

پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر کی تو پوری دنیا میں دھوم ہے ۔۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس نام میں J کا مطلب کیا ہے ؟ خبر ہر کسی کو حیران کر ڈالے گی

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر پذیرائی مل رہی ہے ،خصوصاً جب سے اس لڑاکا طیارے نے بھارتی مگ 21کو نشانہ بنا یاتب سے دنیا بھر کی نظریں اس کی خصوصیات پر جمی ہوئی ہیں ،ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھی جے ایف 17تھنڈر کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیو ز کے پروگرام میں ائیر وائس مارشل شاہد لطیف نے اس طیارے کی خصوصیات کے بارے میں بتا یا اور انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک کو خطرہ ہے کہ جے ایف 17تھنڈر کی فروخت سےان کے ایف 16یا رافیل طیاروں کی مارکیٹ خراب ہو جائے گی، اس وجہ سے وہ ممالک اپنا اثر ورسوخ استعمال کر کے جے ایف 17تھنڈر کی فروخت روکنے پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جے ایف17تھنڈر امریکہ ایف 16سے بھی بہتر ہے ، اسی لئے ہم نے اس کا نام ایف17تھنڈر تجویزکیا تھا مگر چینیوں کے مشورے پر اس کے نام میں جے کا اضافہ کیا گیا یعنی جوائنٹ ایف 17تھنڈر نام رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جہاز فورتھ جنریشن کے جہازوں کا مقابلہ کرتاہے لیکن اس کی قیمت ان کے مقابلوں میں کہیں کم ہیں، یاد رہے کہ اس کے علاوہ ایک خبر یہ بھی تھی کہ ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے بغیر کوئی بھی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بزنس کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے بتایا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا ایک غریب ملک تھا لیکن ہم نے فیصلہ کیا کہ ملک کو آگے لیکر جانا ہے، ہم نے کوریا اور جاپانیوں سے سبق لیا اور کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں