Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > لاہوراوراسلام آباد کے 3 معروف ترین ریسٹورنٹس سیل ۔۔۔ لوگوں کو گوشت کے نام پراب تک کیا کھلاتے رہے؟ نا قابل یقین انکشاف

لاہوراوراسلام آباد کے 3 معروف ترین ریسٹورنٹس سیل ۔۔۔ لوگوں کو گوشت کے نام پراب تک کیا کھلاتے رہے؟ نا قابل یقین انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور اسلام آباد موٹروے سروس ایریا کے 3 معروف ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے،ریسٹورنٹس ناقص گوشت اور زائد المعیاد تیل استعمال کرتے ہوئے پائے گئے، ڈی جی محمد عثمان کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے موٹروے پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ ایک معروف فاسٹ فوڈ

ریسٹورنٹ کو ناقص گوشت اور حشرات کی موجودگی پر سیل کیا گیا۔ ایک اور ریسٹورنٹ میں گوشت کو اسٹور کرنے کا انتظام ناقص پایا گیا جبکہ چکن بروسٹ تیار کرنے والے ریسٹورنٹ کو زائد المعیاد کوکنگ آئل کے استعمال پر سیل کیا گیا، ایک ریسٹورنٹ کو استعمال شدہ تیل کی تلفی کا ریکارڈ نہ رکھنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق موٹروے کے تمام سروس ایریاز کی ہفتہ وار چیکنگ ہوگی، اس سے قبل بھی ایک خبر آئی تھی کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ اس ہی مہم کے تحت آئے روز ناقص دودھ کو تحویل میں لے کر ضائع کردینا معمول ہے ، لاہور میں دودھ لانے والے ٹرکوں کی چیکنگ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کا معمول بن چکا ہے۔ جدید لیکٹو اسکین مشینوں سے کھلے دودھ کو پرکھا جاتا ہے۔ سال 2018 اور 2019 میں فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مار کر 25 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی اور 40 لاکھ میں سے 3 لاکھ لیٹر سے زائد دودھ ناقص پایا گیا جس کو موقع پر ضائع کردیا گیا، بعض علاقوں میں چیکنگ کے دوران دودھ میں کیمیکل، پاؤڈر، یوریا کھاد اور بناسپتی گھی کی ملاوٹ پائی گئی ۔ شہریوں کو خالص دودھ کی فراہمی کےلیے حکومت کی جانب سے بہت جلد ڈبے والے دودھ کا قانون نافذ کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، دوسری جانب گوالے نے روزانہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کیے جانے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ!!اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اہم …