Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > وہی ہوا جس کا ڈرتھا: مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کون نکلے ؟ ایسا خطرناک انکشاف کو آپ کو حیرت میں ڈال دے گا

وہی ہوا جس کا ڈرتھا: مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کون نکلے ؟ ایسا خطرناک انکشاف کو آپ کو حیرت میں ڈال دے گا

کراچی(ویب ڈیسک) آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے میں اہم سراغ ملے ہیں اور جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔آئی جی سندھ سید کلیم امام نے مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عہد کرنے

کا دن ہے کہ لوگوں کے کام آنا ہے، سندھ پولیس ہائی الرٹ ہے اور اس نے 500 سے زائد حملوں کے خطرات کو کامیابی سے روکا ہے، کل افسوسناک واقعہ ہوا، شکر ہے مولانا تقی عثمانی صاحب محفوظ رہے، سید کلیم امام نے بتایا کہ مفتی صاحب پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے کچھ کڑیاں ملی ہیں، جانتے ہیں کون لوگ ملوث ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، سیف سٹی کا پروجیکٹ جلد آجائے گا جس سے کارکردگی مزید بہتر ہوجائے گی، سندھ پولیس نے کسی سے سکیورٹی واپس نہیں لی ہے۔علاوہ ازیں مفتی محمد تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔ سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتلکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ان کا ذاتی محافظ صنوبر خان اور پولیس گارڈ فاروق شہید ہوگئے تھے، یاد رہے کہ مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں 6 دہشت گرد شامل تھے، ان میں شامل موٹرسائیکل سوار 2 دہشتگردوں نے مفتی تقی عثمانی کا دارالعلوم کورنگی سے تعاقب کیا، ان ہی دہشتگردوں نے نیپا فلائی اوور کے اوپر ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی، فلائی اوور اترتے ہی دیگر دو دہشتگردوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی، دہشتگردوں کی جانب سے واردات میں دو ہتھیار استعمال کیے گئے، تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ٹھیک سے جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سری لنکامیں 350سے زائدلوگوں کوہلاک کرکے کس چیز کا بدلہ لیا،گرفتاردہشتگردوں کے اعتراف سے دنیابھرمیں ہلچل مچ گئی

کولمبو(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں سری لنکا میں پے درپے متعدد بم دھماکے ہوئے جن میں …