Thursday , April 25 2019
ہوم > انٹرنیشنل > بھارت : پلوامہ حملے کے بعد بی جے پی کے انتخابی جلسے میں بھی افسوسناک واقعہ ۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

بھارت : پلوامہ حملے کے بعد بی جے پی کے انتخابی جلسے میں بھی افسوسناک واقعہ ۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

لکھنؤ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جلسے میں اسٹیج گر گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش میں بی جے پی نے 22 مارچ کو ہولی کی تقریب کا انعقاد کیا جس کے دوران اسٹیج گرنے کا واقعہ پیش آیا،

اسٹیج گرنے سے حکمراں جماعت کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے نتیجے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما کسان مورچا، اودیش یادوؤ بھی زخمی ہوئے جبکہ اگلی نشستوں میں بیٹھے متعدد شرکاء کو بھی چوٹیں آئیں، بھارتی میڈیا نے اسٹیج گرنے کی ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریر کے دوران اچانک اسٹیج نیچے گر پڑا۔ متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، بھارت کی حکمراں جماعت نے ہولی کی تقریب کا انعقاد لوک سبھا کے انتخابات کی وجہ سے کیا تھا تاکہ وہ ہندو انتہاء پسندوں کی ایک بار پھر حمایت حاصل کرسکے۔ بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق کانگریس کی جانب سے پریانکا گاندھی کو سیاسی میدان میں لانے کے بعد اترپردیش میں بی جے پی مسلسل کمزور پڑتی جارہی ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، سندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے میں کودنے پر فواد چوہدری نے ٹوئٹر بیان کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ کو منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ ہندو لڑکیوں کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امید کرتے ہیں آپ بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے معاملے پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ۔۔۔ سعودی فرمانروا نے اب تک کا خطرناک حکم جاری کر دیا

ریاض( نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں اس وقت 26 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کی …