8

تبدیلی کی لہر سعودیہ سے افغانستان پہنچ گئی۔۔۔۔اس افغان لڑکی نے کل کیا اعزاز اپنے نام کر لیا ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) افغانستان کے معروف میوزک ریئلٹی شو افغان اسٹار کا مقابلہ پہلی بار ایک خاتون نے جیت کر نئی رقم تاریخ کردی۔افغان اسٹار افغانستان کے طولو ٹی وی پر نشر ہوتا ہے، جو ملک کا سب سے بڑا اور معروف میوزک ریئلٹی شو ہے۔اس شو کا آغاز 2005 میں کیا گیا تھا

اور رواں برس اس کا 14 واں سیزن پیش کیا گیا اور اس کا فائنل گزشتہ روز ہوا۔افغان اسٹار کے مقابلے میں افغانستان بھر کے نئے گلوکار حصہ لیتے ہیں اور مقابلہ جیتنے والے گلوکار کے ساتھ معاہدے کے تحت نئے گانے ریلیز کیے جاتے ہیں۔ اس مقابلے کو جیتنے والے اب تک کے گلوکار افغانستان کی میوزک انڈسٹری میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔اگرچہ افغان اسٹار آئڈول میں پہلے بھی خواتین حصہ لیتی رہیں اور وہ فائنل تک پہنچتی رہیں۔ تاہم کوئی بھی خاتون اس مقابلے کو جیت نہیں پائی تھیں۔ پہلی بار افغانستان کی 20 سالہ زہرا الہام نے ’افغان اسٹار‘ کا مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔ افغان اسٹار کے آخری مراحل میں زہرا الہام سمیت 2 خواتین فائنل ہوئی تھیں اور ان کے مقابلے فائنل ہونے والے لڑکوں کی تعداد 4 سے زائد تھی۔ افغان اسٹار کے آخری تین مقابلوں میں صرف زہرا الہام ہی واحد خاتون تھیں اور فائنل میں انہوں نے مرد گلوکار کو پیچھے چھوڑ کر پہلی بار ایوارڈ جیت لیا۔ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد زہرا الہام نے خوشی کا اظہار کیا اور اس ایوارڈ کا کریڈٹ اپنے والدین اور گھروالوں کو بھی دیا، جنہوں نے انہیں اس مقابلے میں شریک ہونے اور اسے جیتنے کے لیے ان کی ہمت افزائی کی۔ساتھ ہی زہرا الہام نے اپنی جیت افغانستان لڑکیوں کے نام کی اور انہیں پیغام دیا کہ وہ بھی آگے آئیں اور ایک نئی تاریخ رقم کریں۔ زہرا الہام سے قبل افغان اسٹار آئڈول کے 13 ٹائیٹل مرد گلوکاروں کے نام ہی رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں