Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > پاک چین دوستی زندہ باد:چین سے 2 ارب 1کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے؟تفصیلات جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

پاک چین دوستی زندہ باد:چین سے 2 ارب 1کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے؟تفصیلات جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

کراچی(ویب ڈیسک) چین سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوگئے ہیں۔ چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 25 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 67 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 91 کروڑ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔ واضح رہے چین سے 2 ارب 10کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے ہیں ،چینی امداد سے زرمبادلہ کے ذخائر جمپ کر گے،جبکہ ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کوکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے دوست ملک ہونے کا حق ادا کردیا،چین نے سی پیک کے بعد پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا،جس پر چین نے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر کی امداد منتقل کردی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چینی قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دوسری سہہ ماہی میں معیشت پر رپورٹ جاری کردی ہے۔دوسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق معاشی استحکام کے اقدامات اثر دکھانے لگے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ!!اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اہم …