3

بریکنگ نیوز:اسلام آباد کے بڑے نجی سکول میں دہشتگردوں کی فائرنگ ۔۔۔ تشویشناک اطلاعات موصول

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی ایٹ میں سکول کے باہر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔سکول انتظامیہ کے مطابق گاڑی میں سوار نا معلوم افراد نے

سکول کے دو گیٹس پر فائرنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے وقت سکول کے باہر میٹرک کے امتحانات ہو رہے تھے۔سکول انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ دوسری طرف کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں سپرنٹنڈنٹ بلوچستان یونیورسٹی جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دکانی باباپل کے قریب پیش آیا جب سپرنٹنڈنٹ بلوچستان یونیورسٹی حسین شاہ اپنی گاڑی میں یونیورسٹی جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق حسین شاہ سینے میں 4 گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،موٹر سائیکل سوار واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردی۔ ایک اور واقعہ کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے راجن پور میں پسند کی شادی کی رنجش پرفائرنگ سے3 افراد جاں بحق جبکہ4زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقے بستی لاکھا میں رات گئے2مسلح گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے3افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ4زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولین میں پسند کی شادی کرنے والا مجید، اس کی والدہ شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق3سال قبل مجید اور فرزانہ نے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے خاندان کو رنج تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں