Thursday , June 20 2019
ہوم > پاکستان > بریکنگ نیوز : 5 روپے نہیں 7 روپے نہیں بلکہ 10 روپے بھی نہیں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کتنے روپے اضافہ کیا جارہا ہے؟ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر

بریکنگ نیوز : 5 روپے نہیں 7 روپے نہیں بلکہ 10 روپے بھی نہیں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر کتنے روپے اضافہ کیا جارہا ہے؟ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کے ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر

دی گئی ہے جس میں پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ 31 مارچ کو کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات بالخصوص پٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافے کی خبر نے عوام کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافہ کیا گیا تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے اور اس سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاقی حکومت کیلئے دعائیں کرنے لگے ۔۔ مگر اچانک وجہ کیا بنی ؟

کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکس وصولی …