30

دھماکہ خیز بریکنگ نیوز : پاکستان میں فیس بک کا دفتر قائم کرنے کے حوالے سے شاندار خبر ، پوری قوم کیلئے بڑا سرپرائز

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے 103 اکاﺅنٹس ، پیجز اور گروپس کو بند کیا گیا ہے ۔ فیس بک نے

الزام عائد کیا ہے کہ ان اکاﺅنٹس کو آئی ایس پی آر کے ساتھ تعلق کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ ہٹائے گئے فیس بک اکاﺅنٹس آئی ایس پی آر کے زیر انتظام نہیں ہیں اور ایسا کہنا افسوسناک ہے۔ فیس بک نے تسلیم کیا کہ اکاﺅنٹس کے مواد میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی۔ آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ سے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کشمیر پر بات کرنے والے اکاﺅنٹس بند کرتی ہے، فیس بک کا پاکستان میں دفتر نہیں ہے اس لیے وہ حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے، فیس بک انتظامیہ بہتر روابط کیلئے پاکستان میں دفتر قائم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں