9

ڈالر کے بعد سونے نے بھی گھٹنے ٹیک دیے ، ایک ہی دن میں کتنا سستا ہوگیا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑا سرپرائز

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی مارکیٹ میں سونا 150 روپے فی تولہ سستا ہوگیا ہے۔ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز کمی ہوئی اور ایک تولہ سونا 150 روپے سستا ہوگیا ہے۔ حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 71 ہزار 250 روپے

ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 144 روپے سستا ہو کر 61 ہزار 85 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1302 ڈالر رہی۔ جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا ، س کے بعد ڈالر کی نئے ریٹ 141 روپے 60 پیسے میں ٹریڈنگ ہوتی رہی تاہم انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے تگڑا ہونے لگا،اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا ۔جس کے باعث نیا ریٹ 139 روپے 60 پیسے مقرر ہوا۔ تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 141 روپے 95 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 2 ارب 30 کروڑ کے اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی 3 ارب ڈالر ملنے کا قوی امکان ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ اس سے قبل ایک یہ بھی خبر تھی کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے سستا ہو گیا، نئے ریٹ کے تحت 143 روپے 50 پیسے پر لین دین ہونے لگا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ روپے کی مزید قیمت نہیں گرے گی۔روپے کی قدر میں مزید کمی نہ آنے کیاسٹیٹ بینک کی یقین دہانی اور وزیرخزانہ اسد عمر کا ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہونے کا بیان ڈالر کے سٹے بازوں کے لئے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے سستا ہو گیا اور 143 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر لین دین ہونے لگا۔ اور اب یہ خبر ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا ، س کے بعد ڈالر کی نئے ریٹ 141 روپے 60 پیسے میں ٹریڈنگ ہوتی رہی تاہم انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔ اور اب یہ خبر آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں