Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > سگی بھانجی کی شادی میں عمران خان کیوں شریک نہیں ہوئے؟ وزیراعظم کی عدم شرکت کی وجہ بھی سامنے آگئی

سگی بھانجی کی شادی میں عمران خان کیوں شریک نہیں ہوئے؟ وزیراعظم کی عدم شرکت کی وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اپنی بھانجی کی شادی میں ہی شریک نہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم کی صاحبزادی کی شادی ہوئی لیکن نہ تو وزیراعظم عمران خان شریک ہوئے نہ ہی خاتون اول بشریٰ بی بی نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان

کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم کی بیٹی کی شادی میں ان کی بہنیں تو موجود تھیں لیکن بھائی عمران خان غیر حاضررہے۔شادی میں عمران خان کے صاحبزادوں سلیمان اور قاسم سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی بہنوں سے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان سے دوسری شادی کی تھی، اس شادی میں جہاں ان کے قریبی عزیز و اقارب موجود تھے وہیں ان کی بہنیں کہیں دکھائی نہیں دیں۔عمران خان کی ریحام خان سے شادی کے دوران ان کی بہنیں روبینہ ، نورین عرف رانی ، علیمہ خان اور عظمیٰ لاہور میں اپر کینال والے گھر پر موجود رہیں۔ علیمہ خان نے میڈیا پر اپنے بھائی کو شادی کی مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ انہیں نہ تو شادی کا علم تھا اور نہ ہی انہیں مدعو کیا گیا تھا۔ ریحام خان سے شادی کے بعد عمران خان اور ان کی بہنوں میں دوریاں مزید بڑھ گئیں اور رشتوں میں تلخی آ گئی۔عمران خان کی جانب سے اس تلخی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام رہے۔ گذشتہ برس بشریٰ بی بی سے بھی عمران خان نے ایک سادہ تقریب میں نکاح کیا تھا ، یہ تقریب بشریٰ بی بی کی دوست کے گھر منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چودھری اور زلفی بخاری بھی شریک تھے، اس موقع پر بھی عمران خان کی بہنیں غائب تھیں اور کسی ایک بہن نے بھی ان کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ!!اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کر دئیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اہم …