Thursday , April 25 2019
ہوم > پاکستان > عمران خان کے بعد عُثمان بُزدار بھی اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے نا خوش ۔۔۔ اچانک ایسا اعلان کر دیا پورا پنجاب حیران رہ گیا

عمران خان کے بعد عُثمان بُزدار بھی اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے نا خوش ۔۔۔ اچانک ایسا اعلان کر دیا پورا پنجاب حیران رہ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح کر دیا کہ جو کام کرے گا وہی فیلڈ میں رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن کلینک پہنچے اور پنجاب نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کر دیا اور یہ پورے پنجاب میں فعال ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ حدیث میں ہے کہ جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں۔ ہم عوام کو رمضان پیکیج بھی دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کہا کہ جو کام کرے گا وہ فیلڈ میں رہے گا۔ ہم کسی سے بھی انسپکشن کروا سکتے ہیں۔ یہ وزیر اعلٰی کا اختیار ہے کہ وہ کسی رکن اسمبلی سے انسپکشن کروائے یا کسی اور سے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل صاحب کہیں نہیں جا رہے۔کسی کو کام کی ذمہ داری دے دینے سے وزیر اعلیٰ کے اختیارات کم نہیں ہوتے۔ وزیر اعلیٰ وزیر اعلیٰ ہی ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خبر موصول ہوئی تھی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزارتوں کے قلمدان کی تبدیلی کے بعد پنجاب حکومت نے بھی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی وزرا کی کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق پانچ سے آٹھ وزرا کی وزارتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ تاہم اب انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بھی اشارہ دے دیا ہے کہ جو کام کرے گا وہی فیلڈ میں رہے گا ، جس کا مطلب ہے کہ صوبائی کابینہ میں بھی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں اور عین ممکن ہے کہ وزرا کی کارکردگی کو دیکھ کر جلد ہی یہ تبدیلیاں عمل میں لائی جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

سری لنکامیں 350سے زائدلوگوں کوہلاک کرکے کس چیز کا بدلہ لیا،گرفتاردہشتگردوں کے اعتراف سے دنیابھرمیں ہلچل مچ گئی

کولمبو(ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں سری لنکا میں پے درپے متعدد بم دھماکے ہوئے جن میں …