Thursday , June 20 2019
ہوم > کاروبار > پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ، بڑی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ، بڑی خبر آگئی

عرب ریاستوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد سعودی عرب نے بھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دیں۔سعودی سرکاری پیٹرولیم کمپنی آرامکو کے مطابق ملک میں بینزین 91 پیٹرول کی قیمت 1.44 ریال فی لیٹر جبکہ بینزین 95 پیٹرول کی قیمت 2.10 ریال فی لیٹر مقررکردی گئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں

مذکورہ اضافے کا اطلاق 14 اپریل سے کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے ڈیزل کی قیمت 0.47 ریال فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 0.64 ریال فی لیٹر اور ایل پی جی کی قیمت 0.75 ریال فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمت مقرر کی گئی تھی جس کے مطابق بینزین 91 پیٹرول کی قیمت 1.37 ریال فی لیٹر جبکہ بینزین 95 پیٹرول کے نرخ 2.02 ریال فی لیٹر مقرر کیے گئے تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بینزین 91 پیٹرول کا استعمال سعودیہ میں چھوٹی گاڑیوں جبکہ بینزین 95 پیٹرول بڑی گاڑیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔دوسری جانب آرامکو نے یہ اعلان بھی کیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی کی صورت میں ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت تبدیل کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ وزارت توانائی و معدنیات یہ اعلان کرچکی ہے کہ ہر 3 ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ دیگر عرب ممالک میں ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری ۔۔۔ پاکستان میں اچانک ڈالر کی قیمت 140 روپے تک آنے کی خبر سنا دی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ڈالر 140 روپے کی سطح …