Thursday , April 25 2019
ہوم > کاروبار > پاکستان میں سونا اچانک اتنا سستا ہوگیا۔۔۔۔ عوام کی موجیں لگ گئیں

پاکستان میں سونا اچانک اتنا سستا ہوگیا۔۔۔۔ عوام کی موجیں لگ گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں ایک ار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہوکر 70 ہزار 550 روپے کا ہوگیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار

پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا مزید 300 سستا ہونے کے بعد 70 ہزار 550 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 60 ہزار 742 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد فی اونس 1285 ڈالر ہوگئی، جبکہ چاندی کی بین الاقوامی قیمت 15 ڈٓالر فی اونس ہے۔مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 900 روپے جبکہ 10 گرام 771 روپے میں فروخت ہورہی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی خبر آئی تھی کہ پاکستانی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت دو سو پچاس (250) روپے کم ہوگئی ہے۔سونے کی نئی قیمت کے تحت دس گرام سونے کی قیمت میں دو سو 41 (241) روپے کمی آئی ہے۔قیمتوں میں ہونے والی کمی کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 67 ہزار 150 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ دس گرام سونا 57 ہزار 557 روپے میں دستیاب تھا، ۔پاکستانی مارکیٹ میں دو دن قبل سونا دو سو روپے مہنگا ہوگیا تھا جس کے تحت دس گرام سونا 172 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔ سونے کی قیمت میں ہونے والے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 67 ہزار400روپے اور دس گرام سونےکی قیمت 57 ہزار785 روپے تک پہنچ گئی تھی، آل صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے 28 دسمبر کے دن ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ فی تولہ سونا 800 روپیے مہنگا ہوگیا ہے جب دس گرام سونے پر 687 روپے بڑھے تھے، اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ سونا سستا ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسد عمر کی جگہ آتے ہی حفیظ شیخ نے اپنا رنگ دکھا نا شروع کر دیا ، روپے کی بہت ہی تگڑی واپسی، ڈالر سستا ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر …