Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > آخر کار وہ ہوگیا جس کا سب کو انتظار تھا ۔۔ وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا میں چھا گئے ، اہم ترین اعزاز اپنے نام کر ہی لیا

آخر کار وہ ہوگیا جس کا سب کو انتظار تھا ۔۔ وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا میں چھا گئے ، اہم ترین اعزاز اپنے نام کر ہی لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشہور امریکی جریدے ٹائم نے وزیراعظم عمران خان کو 2019 کی 100 با اثر شخصیات میں شامل کر دیا۔ٹائم میگزین ہر سال دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی بااثر سیاسی شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے۔اس بار دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں کرکٹ ورلڈ کپ
جیتنے اور 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان کے وزیراعظم بننے والے عمران خان اور کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کر کے عالمی شہرت حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے بھی جگہ بنا لی ہے۔ٹائم میگزین نے عمران خان اور جیسنڈا آرڈرن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت دنیا کے بااثر ترین رہنماؤں کی فہرست میں نامزد کر دیا ہے۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان معاملات طے پانے کی تصدیق کردی، کہتے ہیں 6 سے 8 ارب ڈالر خزانے میں آجائیں گے ، برے دن گزر چکے، وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ دورہ امریکا میں آئی ایم ایف، عالمی بینک اور دنیا کے بڑے سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے، آئی ایم ایف کا وفد اپریل کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے فوراً بعد ورلڈ بینک اور ایشیاتی ترقیاتی بینک سے فنڈ ملیں گے، زرمبادلہ ذخائر پر 2016 سے جاری دباؤ کم ہوجائے گا اور ذخائر بڑھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ معاشی اصلاحات پر کام ہورہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد کیپیٹل مارکیٹ کی حالت بہتر ہوگی، معاشی استحکام نظر آئے گا۔اور اب یہ خبر آئی ہے کہ مشہور امریکی جریدے ٹائم نے وزیراعظم عمران خان کو 2019 کی 100 با اثر شخصیات میں شامل کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …