Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > فواد اپوزیشن کو چھوڑو ، اوراپنے وزیراعظم کو یہ مشورے دو ۔۔۔سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے وزیراطلاعات کو مفت مشورہ دے ڈالا

فواد اپوزیشن کو چھوڑو ، اوراپنے وزیراعظم کو یہ مشورے دو ۔۔۔سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے وزیراطلاعات کو مفت مشورہ دے ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ فواد چودھری کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشورہ دیں ، ان کی بات لغو اور بے بنیاد ہے ، ان کو تحریک انصاف اور عمران خان کو لازمی مشورے دینے چاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ فواد چودھری کی ڈیوٹی بیان داغنے پر لگی ہوئی ہے ، ساری سیاسی جماعتوں میں کسی کے پاس بھی بیانیہ نہیں ہے ، یہ مل کر کام کرتے ہیں ، فواد چودھری کوڈر صرف یہ لگ رہاہے کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں جس کے امکانات بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشورہ دیں ، ان کی بات لغو اور بے بنیاد ہے ، ان کو تحریک انصاف اور عمران خان کو مشورے دینے چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی اور امن و امان کی صورتحال پر چیف جسٹس کے بیان کو بعد از خرابی بسیار کہا جا سکتا ہے ، پانامہ کیس میں مافیا سے ہماری جان موجودہ چیف جسٹس نے ہی چھڑائی تھی ،اب چیف جسٹس کو زیادہ پتہ ہے ، وہ سیاسی کیس لڑتے رہے ہیں، دوسری جانب تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو بھی جانتا ہوں کہ جو اپنے تین بچوں سے میں سے ایک بچہ سکول سے اٹھا چکے ہیں ، یہ حکومت ناکام ہوگئی تو یہ بات یاد رکھیں کہ ہر امید سے اعتبار اٹھ جائے گا اور نتیجہ بہت بھیانک ہوگا ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہاکہ فواد چودھری ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بڑا لذیز مشورہ دے رہے لیکن کیا وہ عمران خان سے ایسی بات کرسکتے ہیں؟

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …