Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > بریکنگ نیوز:اسد عمر کا استعفیٰ :نیا وزیر خزانہ کون ہو گا؟ نام سامنے آ گیا

بریکنگ نیوز:اسد عمر کا استعفیٰ :نیا وزیر خزانہ کون ہو گا؟ نام سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسدعمرکاوزارت خزانہ کےبدلےتوانائی کامحکمہ لینےسےانکار کر دیا ۔اسدعمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چاہتےہیں میں وزارت خزانہ چھوڑدوں۔ وزیراعظم چاہتےہیں میں وزارت توانائی لےلوں۔ وزیراعظم کی خواہش تھی کہ میں وزارت خزانہ کاقلمدان چھوڑدوں۔ وزیراعظم سےکہہ دیاکابینہ میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔ میرایقین ہےکہ پاکستان کیلئےعمران خان

امید ہیں۔ ہم انشااللہ نیاپاکستان بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو نیا وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا، میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں اور نیا پاکستان بنائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم اسد عمر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن اب اسد عمر نے خود ہی اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ میں وزارت توانائی کا قلمدان سنبھالو، لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا اور اب کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔ اگر میرے کام کرنے میں پاکستان کی بہتری نہیں یا کوئی اور بہتر کام کر سکتا ہے تو پھر وہ کرلے۔ہم کوئی کیریئر سیاست دان تو نہیں ہیں۔کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو نیا وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …