Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > اسد عمر کا متبادل کون ہوگا؟ حامد میر کے جواب نے پورے ملک کو حیران کر دیا

اسد عمر کا متبادل کون ہوگا؟ حامد میر کے جواب نے پورے ملک کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرخزانہ اسدعمرنے کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا اوروزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان بنانے کیلئے امیدظاہر کی۔ اطلاعات ہیں کہ کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے ۔اسدعمر کی کابینہ سے علیحدگی کے بعد جب وزیراعظم کے بیک اپ پلان اور متبادل کے بارے میں نجی ٹی وی چینل نے حامد

میر سے سوال کیا تو ان کاکہناتھاکہ ”مجھے نہیں پتہ ، وزیراعظم سے پوچھیں“۔حامد میر کاکہناتھاکہ ’ہمیں ایک ڈیڑھ ماہ سے ا ن تبدیلیوں کا پتہ تھا،اسد عمرپر کابینہ کے مختلف ساتھی وزرا تنقید کرتے تھے ، وزیراعظم کی موجودگی میں بھی کافی بحث ہوچکی ہے اور ہم اپنے پروگرامز اور کالموں کے ذریعے یہ بتابھی چکے ہیں کہ زیرعتاب ہیں، کل شام تک ہمیں یہ نہیں پتہ تھا کہ اسد عمر علیحدگی کیلئے رضامند ہیں یا نہیں ۔ایک اورسوال کے جواب میں حامد میر نے بتایاکہ اسدعمر کی تبدیلی کی بہت سی وجوہات ہیں اور معاشی پالیسیوں کی بجائے پارٹی کی اندرونی سیاست زیادہ وجہ ہے ۔ حامد میر کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے اندر بھی گروپ بندی موجود ہے ، ایک گروپ شاہ محمود قریشی اور دوسرا جہانگیرترین کاحمایت یافتہ ہے اور اس وقت دونوں گروپوں کی آپسی لڑائی عروج پر ہے ، اسد عمر کا تعلق بھی جہانگیرترین مخالف گروپ سے ہے ۔ خیال ر ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”کابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا، میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں اور نیا پاکستان بنائیں گے۔“واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم اسد عمر کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن اب اسد عمر نے خود ہی اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ میں وزارت توانائی کا قلمدان سنبھالو، لیکن میں ایسا نہیں کر سکتا اور اب کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …