19

بھائی آخر بھائی ہی ہوتا ہے ۔۔۔۔ اسد عمر کے استعفے کے بعد انکے بھائی زبیر عمر نے ایسا رد عمل دے دیا کہ پوری (ن) لیگ حیران رہ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیرخزانہ اسدعمر نے وزارت اور کابینہ سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا جس پر سابق گورنر سندھ، اسدعمر کے بھائی اور لیگی رہنمامحمد زبیر نے بھی ردعمل دیدیا۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیرکاکہناتھاکہ اسدعمر کا اعلان حکومت کی بڑی ناکامی ہے جس کی کسی کو توقع نہ تھی

، ہمیں توپتہ تھاکہ معیشت پہلے دن سے تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہوگئی تھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ذمہ دار عمران خان صاحب ہیںجنہوں نے قوم کو اتنے سالوں تک خواب دکھائے اور الزامات کی سیاست کی، ان کے پاس تجربہ تھا اور نہ کوئی حقیقت جس کی بنیاد پر وہ وعدے کرتے ۔سابق گورنر کاکہناتھاکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے عوام میں مایوسی تھی جس پر پچھلی حکومت پر ذمہ داری ڈالنے کی کوشش کی گئی لیکن آج کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ ساری صورتحال کی ذمہ دار یہ حکومت خود ہے ۔خیال رہئ کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”کابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا، میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں اور نیا پاکستان بنائیں گے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں