9

وزارت چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کو بھی خیر آباد ۔۔۔ اسد عمر نے اچانک ایک اور بڑا اعلان کردیا

‌اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے آج ایک ٹویٹ کے ذریعے سے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کابینہ کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی مزید کوئی وزارت لیں گے۔جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نےاس فیصلے کی وجوہات پیش کیں۔اسد عمر سے سوال کیا گیا کہ

کیا آپ تحریک انصاف کو بھی خیر آباد کہنے والے ہیں؟ تو اسد عمر نے کہا کہ ایسا بلکل بھی نہیں ہے۔ نہ ہی میں وزیر بننے کے لیے حکومت میں آیا تھا لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی سازشوں کا حصہ نہیں رہا۔میں آج بھی یقین رکھتا ہوں کہ نیا پاکستان ضرور بنے گا اور عمران خان اس کو ضرور لیڈ کرے گا۔میں نے تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہوئے یہ شرط نہیں لگائی تھی کہ مجھے وزیر بنایا گیا تو سپورٹ کروں گا۔ جب میں نوکری چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا تو اس وقت یہ جماعت پارلیمنٹ میں ہی نہیں تھی۔میں نے پہلا الیکشن 2013ء میں لڑا اور میں نے پارٹی سے ٹکٹ تک نہیں مانگا تھا۔اسد عمر نے کہا کہ میں بلکل بھی تحریک انصاف کو خیر آباد نہیں کہہ رہا میرا یقین ہے کہ عمران خان نیا پاکستان ضرور بنائیں گے۔۔انہوں نے کہا کہ سات سال کا سفر تھا، میں نے آج کے دن پی ٹی آئی جوائن کی تھی،عمران خان نے کہا تھا کہ آپ ہمارے شامل ہوں۔ اس سفر کے اندر میں پی ٹی آئی کے تمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہماری پی ٹی آئی کی نوجوان یوتھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ نیا وزیرخزانہ بھی مشکل معاشی حالات کوسنبھالے گا،حکومت کوچاہیے کہ نئے وزیرخزانہ کے مشکل فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہو، امید نہ کی جائے کہ فوری دودھ شہید کی ندیاں بہنا شروع ہوجائیں گی،مجھے یقین ہے کہ نیا پاکستان بنے گا، عمران خان نئے پاکستانکی قیات کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں