Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > پوری قوم کے لیے خوشخبری:پاکستان سے تیل کے وسیع ذخائر برآمد ہوگئے

پوری قوم کے لیے خوشخبری:پاکستان سے تیل کے وسیع ذخائر برآمد ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی نہ دکھانے پر وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل کر دیا ہے تاہم اسد عمر نے تو کابینہ ہی چھوڑ دی ہے جبکہ فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کر دیا گیاہے تاہم اس ہنگامے میں ایک خوشخبری یہ بھی آئی ہے کہ

راولپنڈی میں سے تیل نکل آیاہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ راولپنڈی میں سے تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں میں سے یومیہ 372 بیرل تیل نکل رہاہے ۔ یاد رہے کہ دوسری جانب معروف کمپنی ایگزون پاکستان کے سمندر میں تیل کی تلاش کیلئے ڈرلنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی قوم کو خوشخبری بھی سنائیں گے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کیے جانے والی تبدلیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، فردوس عاشق اعوان کو مشیر برائے اطلاعات و نشریات اور ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر برائے خزانہ تعینات کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے تیل دریافت ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڑی پٹرولیم لمٹیڈ نے اس حوالے سے اعلامایہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غوری بلاک کے ڈھاریاں 1 معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے۔ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل خام تیل ملنے کے اندازے ہیں۔غوری بلاک میں ماڑی گیس 65 فیصد اور پاکستان پٹرولیم کی 35 فیصد حصہ داری ہے۔جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے کام کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک کا ڈرلنگ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …