24

وفاقی کابینہ میں رد و بدل:عمران خان نے چپکے سے جہانگیر ترین کو کونسے عہدہ سے نواز دیا؟سینئر صحافی کامران خان کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں وزراءکے قلمدانوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی ہیں ۔ وزارت خزانہ کیلئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر مقرر کیا گیاہے جبکہ فواد چوہدری کو بھی دوسرا محکمہ دیدیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام

جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت سے جڑے تمام تر امور سدھارنے کیلئے پانچ ماہرین پر مبنی ایک بورڈ تشکیل دیا ہے جس میں شوکت ترین ، شبر زیدی ، سابق گورنر سٹیٹ بینک سلیم رضا ، صادق سید اور شیر اعظم مزاری شامل ہیں جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اس فورم کے کنوینیئر ہوں گے اور یہ فورم وزیراعظم عمران خان کو رہنمائی فراہم کرے گا ۔سید شبر زیدی پاکستان کے معروف ترین چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ ہیں جو کہ سندھ حکومت میں بطور صوبائی وزیر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ، اس کے علاوہ سید سلیم رضا جو کہ 2009 سے 2010 سٹیٹ بینک کے گورنر بھی رہے ہیں ۔دوسری طرف گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیاہے اور تقریبا تمام سینئر وزراءکے قلمدان تبدیل کر دیے گئے ہیں جن میں وزارت خزانہ کے سربراہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بڑے نام شامل ہیں تاہم آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ گزشتہ کچھ عرصہ سے 36سے39ہزار کے درمیان چل رہی ہے اور کبھی بہتری آتی ہے تو کبھی کمی واقع ہو تی ہے تاہم آج صبح سویرے سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ کراچی سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس36ہزار 811کی سطح پر تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں بہتری آتی گئی اور تقریبا ساڑھے دس بجے انڈس میں 308پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں