15

تبدیلی خود تحریک انصاف پر ہی چڑھ دوڑی:اگلے چند دنوں میں مزید کون کون سے سیاسی بُرج الٹنے والے ہیں؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جلد اور بھی وزرا فارغ ہوں گے۔امید ہے اسد عمر کوہٹانے سے ملک میں معاشی طورپربہتری آئیگی اور

مثبت نتائج ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جلد اور بھی وزرا فارغ ہوں گے ۔ حکومت جب سے آئی مہنگائی کا سونامی آیاہے۔ہرپاکستانی کامطالبہ تھامعاشی پالیسیوں پرنظرثانی ہو۔ ایسی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئے تھے۔ پاکستان کی معاشی پالیسیاں ناکام تھیں۔عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )کابیل آوٹ پیکج بھی فائنل نہ ہوسکا۔ امیدہے اس فیصلہ سے ملک میں معاشی طورپربہتری آئیگی۔کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن لینا ضروری ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آخر کار پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کو بطور سائنس وٹیکنالوجی پراسرار تعیناتی کا اعلان کر ہی دیا ہے،امید ہے ان کی سربراہی میں وزارت جلد عوام کیلئے 55روپے فی کلومیٹر کی ہیلی کاپٹر پک اینڈ ڈراپ سروس شروع کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر فواد چوہدری کی وزارت کی تبدیلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بالآخر پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کی بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے پراسرار تعیناتی کا اعلان کردیا ہے،امید ہے وزارت اب جلد ہی عوام کیلئے ہیلی کاپٹر پک اینڈ ڈراپ سروس شروع کرے گی جو سستی اور عوام کیلئے قابل قبول ہوگی جو صرف55روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ہوگی۔واضح رہےکہ اس سے قبل وزارت اطلاعات کاقلمدان سنبھالتے ہی فواد چوہدری نےبیان دیاتھا کہ وزیراعظم کےہیلی کاپٹر کا اتنا زیادہ خرچہ نہیں بلکہ صرف 50 روپے فی کلومیٹر ہے،فواد چوہدری کے اس بیان کے کئی دن تک میڈیا میں چرچے رہے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں