Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > وفاق کی تبدیلی نے سندھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔۔ اچانک ایسی خبر آگئی کہ جیالے اور ٹائیگرز ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

وفاق کی تبدیلی نے سندھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔۔ اچانک ایسی خبر آگئی کہ جیالے اور ٹائیگرز ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ روز وفاقی کابینہ میں اُکھاڑ پچھاڑ کی جس پر موجودہ حکومت کو تنقید کا سامنا ہے تاہم اب پاکستان تحریک انصاف سندھ میں بھی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اُن رہنماؤں، جنہیں نظر اندازی کے

علاوہ کچھ نہیں ملا، نے دوسری جماعتوں کی جانب دیکھنا شروع کر دیا ہے۔سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف کئی سیاسی شخصیات گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے بھی مایوس ہو گئی ہیں۔اسی بات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی سے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات نے رابطے کیے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات بھی متحرک ہو گئی ہیں۔جس کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما پیر مظہر الحق نے لیاقت جتوئی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے ماحول سازگار بنان شروع کر دیا ہے۔مظہر الحق دادو کی اہم شخصیت ہیں اور وہ لیاقت جتوئی کے ہم جماعت بھی رہ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر مظہر الحق نے لیاقت جتوئی کو مستقبل میں سینیٹر بنانے کی پیشکش بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی کو اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں جتوئی خاندان کو ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے کی نشست بھی دی جائے گی۔میڈیا ذرائع نے بتایا کہ لیاقت جتوئی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا معاملہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ جلد ہی جتوئی خاندان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر بھی سامنے آ جائے گی۔ اس حوالے سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے جتوئی خاندان کی پارٹی میں شمولیت پر اعتراض کرنے والے رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔ ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں جتوئی خاندان کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں کی تصدیق ہو جائے گی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو سندھ میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …