22

میری بیٹی سٹیج فور کینسر کے خلاف لڑرہی ہے، کرکٹر آصف علی نے بیٹی کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی

لاہور(آن لائن)پاکستانی کرکٹر آصف علی کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی بیٹی کو علاج کے لئے امریکا لے جارہے ہیں،انہوں نے اپنی بیٹی کی صحت کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔مڈل آرڈر رائٹ ہینڈ بیٹسمین آصف علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ کہ ’’میری بیٹیاسٹیج فور کینسر کے خلاف

لڑرہی ہے، ہم اسے علاج کے لئے امریکا لے کر جارہے ہیں۔ آصف علی نے ایک گھنٹے کے اندر ویزا جاری کرنے پر اسلام آباد میں امریکی سفارتحانے اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی تعریف کی۔انہوں نے مداحوں سے اپنی ’شہزادی‘ کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں