Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > پاکستان کے دن پھر گَئے۔۔۔ چین،سعودیہ اور ملائیشیا کے بعد اہم ترین ملک نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا،پوری قوم کیلئے شاندار خوشخبری آگئی

پاکستان کے دن پھر گَئے۔۔۔ چین،سعودیہ اور ملائیشیا کے بعد اہم ترین ملک نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا،پوری قوم کیلئے شاندار خوشخبری آگئی

کراچی( ویب ڈیسک) فرانسیسی کار ساز کمپنی ’رنالٹ‘ پاکستان میں کاریں بنانے کا خارکانہ لگانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ فرانسیسی سینیٹر پاسکل الیزارڈ نے پاکستان کے دورے کے دوران کہا ہے کہ فرانسیسی کار ساز کمپنی ’رنالٹ‘ پاکستان میں کار یں بنانے کا کارخانہ لگانے کی خواہش رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کار سازی کے ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ فرانسیسی سینیٹر پاسکل الیزارڈ پاک فرنچ انٹر پارلیمنٹیری گروپ کے چئیر مین ہیں ۔ اور ان دنوں فرانسیسی سینیٹرز کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پیرس میں جا کر گوادر کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام بھی کریں گے جہاں فرانسیسی کمپنیوں کو گوادر کی اہمیت کے حوالے سے بتایا جائے گا تا کہ وہ پاکستان مین سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فرانسیسی کمپنیوں کو اس بات کے لیے بھی قائل کریں گے کہ وہ پاکستان میں آکر پاکستان کے ڈیری فارمنگ کے شعبے میں دودھ کو دیر تک محفوظ بنانے کی نئی ٹیکنالوجیز لائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دودھ پیدا کرنے والادنیا کا تیسرا برا ملک تھا لیکن یہاں دودھ کو محفوظ کرنے کے ذرائع بہت محدود ہیں اس لیے اس شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور فرانس اس حوالے سے پاکستان کی مدد کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …