12

آج کی بڑی بریکنگ نیوز: پیپلز پارٹی کا دباؤ کام کر گیا ۔۔۔۔ حکومت بچانے کے لیے وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے (ن)لیگ کو ناقابل یقین پیشکش کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ این آر او ایک اورچیز ہے ،میثاق معیشت ایک اور چیز ہے ، ہم میثاق معیشت پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، یہ بات کابینہ میں ڈسکس ہوئی ہے اور یہ بات ڈسکس ہونے کے بعد کہہ رہا ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ میں وزیر اعظم کی اس بات کو اس لئے زبان پھسلنا کہوں گا کہ میں وزیر اعظم کا ترجمان ہوں اور وزیر اعظم کئی بار بلاول کو بچہ بھی کہہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا میں اتنا کمزور آدمی نہیں ہوں کہ میں وزیر اعظم کے سامنے نہ بول سکوں اور نہ پوچھ سکوں جس دن یہ بات محسوس کی ، میں سیاست چھوڑ دوں گا ۔ان کا کہناتھا کہ فاٹا کے اندر وزیر اعظم نے کتنا بڑا جلسہ کیاہے ، فاٹا وہ ہے جہاں کوئی جاہی نہیں سکتا تھا ، وہاں لوگ اب نعرے لگا رہے ہیں جہاں سیاسی ایجنٹ ہوتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اختر مینگل نے بڑا سنجیدہ ایشو اٹھایا ہے ، اس پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے اور ہوگا ، یہ شیریں مزاری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر لاپتہ افراد سے متعلق بل لیٹ ہورہاہے تو اس ایشو کوحل کرنا چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ این آر او ایک اورچیز ہے اورمیثاق معیشت ایک اور چیز ہے ، ہم میثاق معیشت پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، یہ بات کابینہ میں ڈسکس ہوئی ہے اور یہ بات ڈسکس ہونے کے بعد کہہ رہا ہوں۔ ان کا کہناتھا کہ این آر او ایک اورچیز ہے اورمیثاق معیشت ایک اور چیز ہے ، ہم میثاق معیشت پر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، یہ بات کابینہ میں ڈسکس ہوئی ہے اور یہ بات ڈسکس ہونے کے بعد کہہ رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں