Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > ساری پلاننگ بے نقاب:نواز شریف کی چپکے سے علاج کے بہانے بیرون ملک روانگی ۔۔۔۔ ایک خبر نے پاکستانی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

ساری پلاننگ بے نقاب:نواز شریف کی چپکے سے علاج کے بہانے بیرون ملک روانگی ۔۔۔۔ ایک خبر نے پاکستانی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہرکردی اور استدعا کی پاکستان میں علاج کی پابندی پر نظرثانی کی جائے، عدالت نے 26 مارچ کو 6 ہفتے کیلئے مشروط ضمانت دی تھی۔نوازشریف نےبیرون ملک علاج کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا اور 15 صفحات پر مشتمل نظر ثانی

درخواست دائر کردی ، نظر ثانی کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نوازشریف کوضمانت طبی بنیادوں پردی گئی 26مارچ کے حکم نامے میں کہا گیا ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے، علاج اسی ڈاکٹر سے ممکن ہے ، جس نے برطانیہ میں علاج کیاتھا۔درخواست میں کہا گیا حکم میں کہا تھا ضمانت میں توسیع کیلئے ہائی کورٹ سےرجوع کرسکتے ہیں، تحریری حکم میں ہائی کورٹ سے رجوع کرنےکاحصہ شامل نہیں ہے۔مؤقف میں کہا گیا نوازشریف کی مکمل صحت یابی 6ہفتےمیں ناممکن ہے، طبی ماہرین کےمطابق نوازشریف کی زندگی کوخطرات ہیں ، نواز شریف کودل اور گردوں کے امراض لاحق ہیں، استدعا ہے نواز شریف کوعلاج کیلئےپابندکرنےکےفیصلےپرنظرثانی کی جائے اور سپریم کورٹ باہر جانے کی اجازت دے۔یاد رہے 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نوازشریف کو چھ ہفتے کیلئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا معطل کردی تھی اور بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی تھی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا سابق وزیر اعظم کو چھ ہفتے ضمانت پر رہا کیا گیا، اس دوران نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، چھ ہفتے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعدضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی اور اگر اُس کے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا تو گرفتار کیا جائے گا۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا ضمانت میں توسیع کی درخواست کے ساتھ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ تحریری فیصلہ کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کے لیے 4 شرائط عائد کی گئیں، جس کے تحت وہ دورانِ ضمانت ملک کے کسی بھی اسپتال سے اپنا علاج کراسکتے ہیں

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …