Thursday , May 23 2019
ہوم > کاروبار > سونا اتنا سستا ہوگیا کہ خریداروں کی لائنیں لگ گئیں ، جان کر آپ کی بھی آنکھوں میں چمک آجائیگی

سونا اتنا سستا ہوگیا کہ خریداروں کی لائنیں لگ گئیں ، جان کر آپ کی بھی آنکھوں میں چمک آجائیگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سونا اتنا سستا ہوگیا کہ خریداروں کی لائنیں لگ گئیں ، جان کر آپ کی بھی آنکھوں میں چمک آجائیگی ..ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 ر وپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت

68 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 58 ہزار 813 روپے کا ہوگئی، جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر ایک ڈالر اضافے سے 1273 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے . جبکہ دوسری جانب جنوبی کوریا نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا سے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ لینے کے لیے پاکستان نے معاہدہ کر لیا۔ اس معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا۔جنوبی کوریا کے سفیر اور سیکریٹری اکنامک افیئرز نور احمد نے قرضے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔معاہدے پر دستخت کی تقریب میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ موجود تھے۔ جنوبی کوریا نے یہ قرضہ پاکستان کو طویل مدتی اور آسان شرائط پر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے دیے جانے ولے قرضے کی رقممواصلات، زراعت، صحت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر خرچ کی جائے گی۔ جنوبی کوریا نے پاکستان کے ریلوے کے محکمے میں سرمایہ کاری میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اس سے پہلے رواں سال کے دوران 17 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات کی تھی جس میں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے کوٹے میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ 2018میں 700 پاکستانی کام کرنے کے لیے جنوبی کوریا گئے تھے لیکن اس سال اس تعداد کو بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہےاور پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ممالک میں کام کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جا رہے

یہ بھی دیکھیں

ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی ہو گئی ، کتنے پر آ گیا ؟ جانئے

کراچی (نیوزڈیسک)آج صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک میں معمولی …