17

شیخ رشید کی اسد عمر سے ملاقات ہو ہی گئی ۔۔۔ دوبارہ کابینہ میں شامل ہونا ہے یا نہیں؟ عمران خان کے ٹائیگر نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شیخ رشید کی اسد عمر سے ملاقات ہو ہی گئی ، سابق وزیر خزانہ نے وفاقی وزیر ریلوے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، فی الحال وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے معذرت کر لی ہے، شیخ رشید کی اسد عمر سے طویل ملاقات ہوئی ہے،

سابق وزیر خزانہ نے وفاقی وزیر ریلوے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، فی الحال وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے معذرت۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے طویل ملاقات کی گئی ہے۔ شیخ رشید نے اسد عمر سے منسٹرز انکلیو میں ملاقات کی۔اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان طویل گفتگو ہوئی۔ اس دوران شیخ رشید نے اسد عمر سے وفاقی کابینہ میں واپس آنے کی درخواست کی۔تاہم اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے شیخ رشید کے سامنے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے فی الحال وفاقی کابینہ میں شمولیت سے معذرت کی ہے۔ جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وہ اسد عمر کو منانے کیلئے بار بار ان کے پاس جاتے رہیں گے۔واضح رہے کہ اسد عمر کو کچھ روز قبل اس وقت دھچکا پہنچا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے ان سے وزارت خزانہ واپس لے لی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر سےو زارت خزانہ واپس لے کر انہیں وزارت پیٹرولیم کی پیش کش کی تھی۔ تاہم اسد عمر نے وزیراعظم کی پیش کش قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ یاد رہے کہ شیخ رشید کی اسد عمر سے ملاقات ہو ہی گئی ، سابق وزیر خزانہ نے وفاقی وزیر ریلوے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، فی الحال وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے معذرت کر لی ہے، جس کے بعد عوام مایوس ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں