108

یہ تو پھر ہونا ہی تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارروانہ ، دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار واربرٹن روانہ ہوگئے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب صنعتی کارکنوں میں فلیٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کریں گے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار صحت انصاف کارڈزبھی تقسیم کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار واربرٹن ننکانہ صاحب روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب صنعتی کارکنوں میں فلیٹس کے الاٹمنٹ لیٹرزتقسیم کریں گے

،وزیراعلیٰ عثمان بزدار صحت انصاف کارڈزبھی تقسیم کریں گے،تقریب لیبرکالونی واربرٹن ننکانہ میں ہوگی ،لیبرکالونی واربرٹن میں 208 فلیٹس تعمیرکیے گئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما، وفاقی وزیر علی محمد خان نے مستعفی ہونے، سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی دھمکی دے دی، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ اسلام کے خلاف کوئی بل پاس کر سکے، اسلام میں بلوغت کے حوالے سے طریقہ کار طے ہے، کم عمری کے شادی پر پابندی کے بل کی مخالفت کرنے پر وزارت اور سیاست تک قربان کرنے کو تیار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ اسلام کے خلاف کوئی بل پاس کر سکے۔ علی محمد خان کہتے ہیں کہ اسلام میں بلوغت کے حوالے سے طریقہ کار طے ہے۔ کم عمری کے شادی پر پابندی کے بل کی مخالفت کرنے پر وزارت اور سیاست تک قربان کرنے کو تیار ہوں۔ کم عمری کی شادی پر پابندی پر پابندی کا بل اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے، پارلیمنٹ میں ایسا کوئی بل پاس نہیں کیا جاسکتا، اس کو نطریاتی کونسل کے پاس بھجوایا جائے اور ان کی سفارشات کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے اراکین کی اکثریت نے کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کی حمایت کر دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں