Thursday , June 20 2019
ہوم > شوبز اور فیشن > پریانکا چوپڑا کی سر عام اپنے شوہر کو بوسہ دینے کی کوشش ، شرمندہ ہو گئیں

پریانکا چوپڑا کی سر عام اپنے شوہر کو بوسہ دینے کی کوشش ، شرمندہ ہو گئیں

ممبئی (ویب ڈیسک )بین الاقوامی شہرت کی مالک بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر ملکی گلوکار نک جونانس کے ساتھ شادی کر لی تھی اور اس کی دھوم بھارت سمیت پوری دنیا میں مچی کیونکہ اس کی تقریبا پر اتنا پیسہ خرچ کیا گیا کہ کئی لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے ر ہ گئے تاہم اب ایک ایوارڈ شو

میں دونوں کی ایسی ویڈیو وائرہ ہو گئی کہ دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جوناز نے امریکہ کے شہر لاس ویگس میں ہونے والے ” بل بورڈمیوزک ایوارڈز 2019“ کی تقریب میں شرکت کی جہاں جوناز برادرز پرفارمنس کر نے جارہے تھے تاہم جب وہ اس میں شرکت کیلئے پہنچے تو پریانکا ریڈ کارپٹ پر اپنے شوہر نک کے ساتھ باہوں میں باہیں ڈالے چل رہی تھیں اور اسی دوران انہیں اپنے شوہر پر بے پناہ محبت آئی اور انہوں نے کیمروں کی موجودگی میں نک کا بوسہ لینے کی کوشش کی تاہم نک نے بھر پور طریقے سے پریانکا کے بوسے کا جواب نہیں دیا اور جلدی سے اپنا چہرہ پیچھے ہٹا لیا ۔اس سارے معاملے کو کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیا تاہم اداکارہ کو ایسے رد عمل کی امید نہیں تھی اور انہیں شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن جو ہونا تھا وہ تو ہو گیا اور اب اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ جب میوزک ایوارڈز کا آغاز ہو گیا اور جوناز برادرز پرفارمنس دے رہے تھے تو نک چلتے ہوئے اپنی اہلیہ کی طرف آئے اور موقع دیکھتے ہوئے پریانکا کو بوسہ دیا ۔

یہ بھی دیکھیں

کنگنا رناوت معاملہ:ہرتھیک روشن کی بہن نے بھائی کے خلاف بغاوت کر دی ۔۔ ٹویٹر پر ایسی چیز شیئر دی کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہرتھیک روشن اورکنگنا رناوت کے درمیان تین برسوں سے چل رہی لڑائی …