12

افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان آمد ۔مگر کس تاریخ کو ۔۔۔؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونگ گفتگو میں دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ ذرائع نے ”این این آئی“کو بتایا کہ صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم کی جانب دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی،تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ کابل میں سرکاری ٹی

وینے بھی فون گفتگو کی تصدیق کی۔ افغان ٹی وی کے مطابق صدر غنی نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ یاد رہے کہ صدر اشرف غنی نے اس ہفتے کابل میں لویہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔افغان صدر نے کہا تھا کہ افغانستان میں امن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے راستے کھل جائینگے۔ عمران نے چند دن پہلے افغانستان میں امن عمل کی حمایت اور تشدد میں اضافے کی مذمت کی تھی۔دوسری جانب خبر یہ ہے کہ ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ببانگ دہل پوری دنیا کو اسرائیل کی دہشت گردی سے آگاہ کرتا رہے گا۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹّی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کا دفتر تھا۔حملے کے بعد ترک صدر نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل شینول کزانجی کو ٹیلی فون کرکے اس واقعے پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ ان تمام حملوں کے باوجود ترکی اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی ببانگ دہل پوری دنیا کو اسرائیل کی دہشت گردی اور ظلم سے آگاہ کرتی رہے گی۔ترکی کی وزارت خارجہ کہ طرف سے حملے کے بارے میں جاری بیان میں اسرائیل کے حملوں کے مقابل بین الاقوامی برادری سے حرکت میں آنے کی اپیل کی ہے۔ حملے کے بعد ترک صدر نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل شینول کزانجی کو ٹیلی فون کرکے اس واقعے پر افسوس کا اظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں