14

اسرائیلی خفیہ ادارے نے ’ وٹس ایپ ‘ کو ہیک کر لیا، کمپنی کی جانب سے پوری دنیا میں موجود صارفین کو ہنگامی حکم جاری

اسرائیلی خفیہ ادارے نے ’ وٹس ایپ ‘ کو ہیک کر لیا، کمپنی کی جانب سے پوری دنیا میں موجود صارفین کو ہنگامی حکم جاری۔۔۔واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) اسرائیلی خفیہ ادارے نے مبینہ طور پر ایک کمپنی کی معاونت سے وٹس ایپ کو جاسوسی کرنے والے وائرس کے ذریعے ہیک کر کے صارفین

کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال آتی ہے اور جاسوسی کا ایک جدید وائرس کا حامل سافٹ وئیر صارف کے فون میں انسٹال ہو جاتا ہے۔صارفین کی جاسوسی کا یہ سافٹ ویئر مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے نے تیار کیا ہے اور یہ صارف کے کیمرے اور مائکروفون تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔وٹس اہپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کو تلقین کی ہے کہ تمام صارفین ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ جاسوسی کرنے والی کمپنی صارفین کے مائکرو فون اور کیمرے کے ذرایعے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر سکتی ہے۔انتظامیہ کے مطابق ایپ میں موجود ایک چھوٹی سی کامی کو استعمال کر کے جاسوسی ادارے نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے کہ صارف کے فون پر ایک مس کال آتی ہے اور صارف کا وٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے اور ابھی تک درجنوں افراد کے وٹس ایپ میسنجرز ہیک کیے جا چکے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ایپ میں موجود ایک چھوٹی سی کامی کو استعمال کر کے جاسوسی ادارے نے ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے کہ صارف کے فون پر ایک مس کال آتی ہے اور صارف کا وٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے اور ابھی تک درجنوں افراد کے وٹس ایپ میسنجرز ہیک کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں