6

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔۔۔ پنجاب میں نیا کھلاڑی اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔۔۔ پنجاب میں نیا کھلاڑی اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نےسلمان شاہ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا نیامشیرتعینات کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سلمان شاہ پرویز مشرف کے دور میں بھی مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج

بروز بدھ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ڈاکٹرسلمان شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر برائے اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی ہوں گے۔نوٹی فکیشن جاری ہوتےہی وزیراعلیٰ پنجاب نے سلمان شاہ کوفی الفوراپنا چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے ، یاد رہے کہ ڈاکٹر سلمان شاہ ، سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی مشیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔سلمان شاہ کے تقرر کا نوٹی فکیشن محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن کیبنٹ ونگ نےنوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس کے تحت وہ مشیر کے عہدے کے تمام فوائد کے اہل ہوں گے اور اختیارات استعمال کرسکیں گے۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کا چیلنج درپیش ہے اور بجٹ سازی کے حوالے سے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات تھیں، پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی اہداف حاصل نہیں کر پائی۔مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث ڈاکٹر سلمان شاہ کو جگہ دینے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مشیر اکرم چوہدری عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اکرم چوہدری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں