Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > سعودی عرب میں قید 2107 قیدیوں کی ایک ساتھ رہائی۔۔۔۔ اچانک بہت بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب میں قید 2107 قیدیوں کی ایک ساتھ رہائی۔۔۔۔ اچانک بہت بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب میں قید 2107 قیدیوں کی ایک ساتھ رہائی۔۔۔۔ اچانک بہت بڑی خوشخبری آگئی ۔۔۔ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کے اہلِخانہ کے لیے خوشخبری دی ہے کہ بہت جلدسعودی عرب میں قید 2107قیدی رہا ہو جائیں گے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جدہ مین سعودی دفترِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پاکستانی دفترِ خارجہ بھی سعادی حکام سے رابطے مین ہے۔راجہ علی اعجاز نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ میں ملاقاتیں جاری ہیں جس کے بعد امید ہے کہ بعت جلد 2107قیدی رہا ہو کر وطن واپس آجائیں گے۔ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی پیسہ کمانے کے لیے جاتے ہیں لیکن چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث ہونے پر انہیں جیل جانا پڑتا ہے اور سعودی عرب میں قانون بہت سخت ہونے کی وجہ سے چھوٹے موٹے جرائم پر بھی کڑی سزائیں دی جاتی ہیں۔پاکستان سے جانے والے افراد بھی ان جیلوں میں موجود ہیں اور ملک کے مختلف شہروں کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں رمضان کے آغاز پر سعودی عرب نے کئی درجن پاکستانی قیدی رہا کیے تھے جو کہ پاکستان پہنچ چکے ہیں تاہم ابھی بھی سینکڑوں پاکستانی قیدی سعوی عرب کی جیلوں میں موجود ہین جن کے بارے میں اب سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے بتایا ہے کہ امید ہے کہ جلد وہ پاکستانی بھی جلد واپس وطن آ جائیں گے۔ سعادی عرب میں موجود پاکستانی قیدیوں کے اہلِ خانہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے رشتہ دار ان کے ساتھ عید منائیں۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …