Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سونے کی قیمت میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ

عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سونے کی قیمت میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ

لاہور(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے 71 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ تین روز کے دوران سونا 2300 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔ کراچی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام رہا۔ ملکی سطح پر سونا مزید

1300 روپے اضافےسے فی تولہ 71 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1114 روپے بڑھ کر 60 ہزار 442 روپے کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ 3 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 2142 روپے بڑھ گئے۔ کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1285 ڈالر فی اونس ہو گئی، چاندی کی بین الاقوامی قیمت 14.85 ڈٓالر فی اونس ہو گئی۔جبکہ گزشتہ روز انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1286 ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمت زیادہ ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا ۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1650 روپے جبکہ دس گرام میں 986 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد بالترتیب فی تولہ کی قیمت 69 ہزار 400 اور دس گرام کی قیمت 59 ہزار 70 روپے تک پہنچیں۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ۔ دوسری جانب اکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے جمعرات کے روز ڈالرکی قیمت میں ایک دم ہونے والے اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ایک ہی روز میں بیرونی قرضہ 666ارب روپے بڑھ گیا۔ مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں روپے کی قیمت مستحکم کرنے کا کام ان لوگوں کو سونپا گیا ہے جو ملک میں آئے ہی روپے کی قدر گرانے اور جی ڈی پی کی ترقی روکنے کے لیے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …