Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > قوم عمران خان پر بھروسہ کرتی ہے

قوم عمران خان پر بھروسہ کرتی ہے

لاہور (نیوزڈیسک) : وزیراعظم عمران خان نے جب سے اقتدار سنبھالا ان کو خراب معاشی حالات کا سامنا کرناپڑا۔جس کے بعد یہ تاثر قائم ہونے لگا کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کے خلاف دنیا بھر سے پاکستانیوں نے ٹویٹرس کا انبار کر عمران خان کی

حمایت پر ٹرینڈ چلا دیا۔ گذشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر” قوم کو عمران خان پر بھروسہ ہے” کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست آ گیا تھا۔سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف چلنے والی پراپیگنڈا کی لہر کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے بھرپور رد عمل دیا ہے اور اپنے ٹویٹس میں عمران خان پر مکمل بھروسے کا اظہار بھی کیا ہے۔ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عمران خان پر بھروسہ ہے اور انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت ترقی کرے گا۔ قوم وزیراعظم پر اعتماد ہر دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے ایک بزرگ خاتون کی ویڈیو ٹویٹ کی جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کو بہت دعائیں دے رہی ہیں ایک صارف نے کہا کہ کرکٹ کے میدان سے سیاست کے میدان تک عمران خان نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے اللہ پر بھروسہ کبھی بھی نہیں چھوڑا۔ ایک صارف نے کہا کہ جب نواز شریف اقتدار میں آئے تو ہمیں نے کہا کہ انہیں وقت دیا جائے،ہم نے نواز شریف کو اپنی زندگی کی کئی دہائیاں دیں،تاہم ہم نے کوئی بھی تبدیلی نہ دیکھی۔اب عمران خان کو بھی مکمل وقت اوردیا جائے اور پھر ان کی کارگردگی دیکھی جائے۔ ۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹس کیے۔اب تک #NationTrustsImranKhan کے نام سے 15 ہزار سے زائد ٹویٹس شئیر کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …