Thursday , May 23 2019
ہوم > کاروبار > اللہ اکبر ۔۔۔ روان سال کے آخر تک ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوجائے گا ؟ انتہائی خوفناک خبر

اللہ اکبر ۔۔۔ روان سال کے آخر تک ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوجائے گا ؟ انتہائی خوفناک خبر

کراچی(نیوز ڈیسک ) آئی ایم ایف سے پروگرام کے بعد ڈالر مسلسل بے قابو ہوتا جا رہاہے ، معاشی ماہرین نے حکومت کو موجودہ صورتحال پر واضح پالیسی بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈالر کا انٹربینک مارکیٹ میں بڑھنا خطرناک ہے۔ہرمعاشیات ذیشان مرچنٹ نے کہا کہ ڈالر کا انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ جانا

الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو صورتحال پر پالیسی بنانا پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کا مطالبہ بھی ہے ،حکومت کو کوئی واضح حکمت عملی سامنے لانا پڑے گی۔معاشی امور کے ماہر مزمل اسلم نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پٹرول کی قیمت بھی بڑھے گی۔فاریکس ڈیلر ملک بوستان نے کہاکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آنے تک روپے کی قدر مستحکم ہونے کا امکان نہیں ہے، رواں سال کے آخر تک روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد تک کمی کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے زائد ریٹ پر ڈالر فروخت کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا تاہم ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ دوسری جانب ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہیں جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید75پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خریدمیں2.50روپے اور قیمت فروخت میں2.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے ڈالرکی قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں75پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید147.00روپے سے بڑھ کر147.75روپے اور

قیمت فروخت147.50روپے سے بڑھ کر148.25روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں2.50روپے اورقیمت فروخت میں2.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید146.00روپے سے بڑھ کر148.50روپے اورقیمت فروخت147.50روپے سے بڑھ کر149.50روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں3.00روپے اورقیمت فروخت میں3.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں1.00روپے اور قیمت فروخت میں1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید162.50روپے سے بڑھ کر165.50روپے اورقیمت فروخت165.50روپے سے بڑھ کر168.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید187.00روپے سے بڑھ کر188.00روپے اورقیمت فروخت189.80روپے سے بڑھ کر191.00روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں50پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں45پیسی اورقیمت فروخت میں25پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39.00روپے سے بڑھ کر39.50روپی اورقیمت فروخت39.50روپے سے بڑھ کر40.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید39.80روپے سے بڑھ کر40.25روپے اورقیمت فروخت40.50روپے سے بڑھ کر40.75روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت روپے کو مزید بے قدر کیا جارہا ہے، جس سے نہ صرف روپے میں بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوگا، بلکہ مہنگائی بھی بڑھے گی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈالر کی قیمت میں اچانک کمی ہو گئی ، کتنے پر آ گیا ؟ جانئے

کراچی (نیوزڈیسک)آج صبح کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک میں معمولی …