Thursday , May 23 2019
ہوم > پاکستان > ڈالر مہنگا ہوا تو کیا ۔۔۔۔؟؟ پاکستان سے اتنا تیل نکل آیا کہ پاکستانی نسلیں 100 سال تک بیٹھ کر کھا سکیں گی۔۔۔ پوری قوم کے لیے بڑی خوشخبری

ڈالر مہنگا ہوا تو کیا ۔۔۔۔؟؟ پاکستان سے اتنا تیل نکل آیا کہ پاکستانی نسلیں 100 سال تک بیٹھ کر کھا سکیں گی۔۔۔ پوری قوم کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی سمندری حدود میں کیکڑا 1 بلاک میں موجود تیل و گیس کے ذخائر کو 100 سال کیلئے کافی قرار دے دیا گیا، زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام آخری مرحلے میں، ذخائر تک رسائی میں کامیابی کی صورت میں پاکستان دہائیوں تک توانائی کی ضروریات پوری

کرنے کیلئے خود کفیل ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام جاری ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں جس جگہ تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام جاری ہے، وہاں ذخائر تک رسائی کیلئے کسی حد تک کامیابی حاصل ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ڈرلنگ کے مقام پر تیل و گیس کے کل کتنے ذخائر موجود ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش، ڈرلنگ کے مقام کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر تک رسائی حاصل کی جا چکی، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرلنگ کے مقام کے گرد ہر قسم کی سمندری آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے دوران ڈرلنگ کے مقام کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر تک رسائی حاصل کی جا چکی ہے۔ اسی باعث اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرلنگ کے مقام کے گرد ہر قسم کی سمندری آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاک بحریہ ڈرلنگ کے مقام کی سیکورٹی کی ذمے داری سنبھالے ہوئے ہے۔دوسری جانب پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں ڈرلنگ کا کام اب بھی مکمل نہیں ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

’’ میرے پاس وزیر اعظم کے کارڈ کے علاوہ سب کارڈ موجود ہیں۔۔۔‘‘ جو بھی ہمارے گھر آ رہا ہے وہ کیا کر رہا ہے؟ ننھی فرشتہ کا والد دکھ سے پھٹ پڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونی والی 10سالہ ننھی …