47

قمر زمان کائرہ کی بیٹے اسامہ کائرہ کیساتھ بچپن میں لی گئی ایسی تصویر منظر عام پر آگئی کہ جسے دیکھ کر پورا پاکستان آبدیدہ ہوگیا

لاہور ( ویب ڈیسک ) اسامہ کائرہ کی بچپن میں اپنے والد کیساتھ لی گئی یادگار تصویر نے ہر شخص کو آبدیدہ کر دیا، رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کے نوجوان صاحبزادے گزشتہ روز ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما

اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی اپنی مرحوم صاحبزادے اسامہ کائرہ کیساتھ اس کے بچپن میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔تصویر میں اسامہ کائرہ اسکول کا یونیفارم زیب تن کیے ہوئے ہے اور اپنے والد کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بیٹھا ہے ۔ اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین جذباتی اور رنجیدہ کر دیا۔ صارفین نے اسامہ کائرہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر و ہمت کی دعائیں دی ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر ، سابق وفاقی وزیر چودھری قمر زمان کائرہ کا کا 18سالہ بیٹا اسامہ قمر جوکہ گورنمنٹ کالج لاہور میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھاجمعہ کو اپنے دوستوں کے ہمراہ کھاریاں سے سفید رنگ کی گاڑی DS-447 میں واپس لالہ موسیٰ آرہا تھا کہ ٹراما سینٹر لالاموسیٰ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار قابو میں نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں کار درخت سے جا ٹکرائی ۔ حادثے کے نتیجے میں اسامہ قمر کا جوگاڑی خود چلا رہا تھا موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ جبکہ اس کا دوست حمزہ بٹ ٹراما سنٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اسامہ کی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی ۔ حادثہ کی خبر پھیلتے ہی ہسپتال میں سینکڑوں کی تعداد ان کے گھر پہنچے ۔ قمر زمان کائرہ کو حادثے کی اطلاع اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران دی گئی جس کے بعد وہ فوری لالہ موسیٰ چلے گئے دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زر داری ، سابق صدر آصف علی زر داری ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت متعدد سیاسی رہنمائوں نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے قمر الزماں کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین اور خاندان کے صبر کی دعا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواں سال اسامہ قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے کہاکہ آرمی چیف نے سوگوار والدین کے لیے ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں