1

خبردار جہاز نہ اڑانا،میری بیٹی شاپنگ کر رہی ہے،والد ہ نے جہاز کے دروازے کے سامنے دھرنادے کرپروازکو اُڑان سے روک دیا

چین جانے والی ایک پرواز پر سوار ماں اس وقت جہاز کی روانگی میں تاخیر کا باعث بن گئیں جب انھوں نے جہاز کے دروازے کے سامنے دھرنا دے دیا ہے کہ ان کی بیٹی ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کر رہی ہے اس لئے طیارہ ابھی اڑان نہیں بھر سکتا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ”سپرنگ ائر لائنز“ کی اسی پرواز سے سفر کرنے والی ایک مسافر خاتون نے سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر لی اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔ اس واقعے کو سوشل میڈیا پر دیکھنےوالوں کی تعداد لاکھوںتک پہنچ چکی ہے۔سپرنگ ائرویز کے ترجمان نے برطانوی اخبار بتایا کہ مسافر ماں نے جہاز سے باہر دھرنا دے دیا اور اس طرح جہاز کے عملے کے سربراہ کو جہاز کا دروازہ بند کرنے سے روکے رکھا۔خاتون کا دعوی تھا کہ ان کی بیٹی خریداری کر رہی ہے۔ اس لئے اس نے پولیس سے درخواست کی اس کا انتظار کیا جائے کیونکہ پولیس خرید کردہ چیزوں کی تلاشی میں مصروف تھی۔تاہم زمینی عملے اور پولیس کی مداخلت سے دونوں خواتین کو جہاز سے اتار دیا گیا جس کے بعد جہاز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے منزل کی جانب روانہ ہوا۔فضائی کمپنی نے تاخیر کا باعث بننے والے مسافروں کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر مہذب فعل قرار دیا ہے۔ چین جانے والی ایک پرواز پر سوار ماں اس وقت جہاز کی روانگی میں تاخیر کا باعث بن گئیں جب انھوں نے جہاز کے دروازے کے سامنے دھرنا دے دیا ہے کہ ان کی بیٹی ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کر رہی ہے اس لئے طیارہ ابھی اڑان نہیں بھر سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ”سپرنگ ائر لائنز“ کی اسی پرواز سے سفر کرنے والی ایک مسافر خاتون نے سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر لی اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں