28

گرمی کے ستائے روزہ داروں کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری دی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کے ستائے روزہ داروں کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری دی ہے اور پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر

شہروں جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ، لاہور اور گوجرانوالہ میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن میں بھی بارش ہو سکتی ۔کشمیر، گلگت بلتستان اور اطراف کے پہاڑی علاقوں میں بھی آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بلوچستان کے بھی بیشتر حصوں میں موسم گرم رہے گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سا بق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں ایک پوسٹ گرد ش کرتی ہوئی دکھائی دی جا رہی ہے کہ اس پیار کو کیا نا م دیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتو ں کی افطار پارٹی کے موقع پر لی گئی بلاول بھٹوزرداری اور مریم نواز شریف کی ایک پوسٹ گردش کررہی ہے اور پوچھا جا رہا ہے کہ اس پیار کوکیا نام دیا جائے۔ اس کا جواب ہے وہی پیار جو ماں باپ اپنےبچوں سے کرتے ہیں یا جو بھائی اپنی بہن سے کرتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ ماں پانچ بچوں کو چھوڑ کر بھاگی ہوئی نہ ہو اور باپ اپنی بیٹی کواپنانے میں شرمندگی محسوس نہ کرتا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں