1

’’ اگر تمہاری محبت سچی ہے تو مجھے ساڑھے 3 لاکھ روپے دو۔۔۔ ‘‘ عارف والا کا شہری حسینہ کے جال میں بُری طرح پھنس گیا، محبوبہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے کیا خطرناک کام کر بیٹھا؟ ساری زندگی کا روگ لگ گیا

’’ اگر تمہاری محبت سچی ہے تو مجھے ساڑھے 3 لاکھ روپے دو۔۔۔ ‘‘ عارف والا کا شہری حسینہ کے جال میں بُری طرح پھنس گیا، محبوبہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے کیا خطرناک کام کر بیٹھا؟ ساری زندگی کا روگ لگ گیا۔۔۔۔لاہور(نیوز ڈیسک ) دوستی کا فریب دے کر خاتون نے نوجوان

کا گردہ نکلوا دیا۔ خاتون نے ساڑھے 3 لاکھ روپے مانگے تو نوجوان نے کہا میں تو کنگال ہوں، خاتون نے کہا اگر تمہاری دوستی سچی ہے تو گردہ نکلوا کے رقم دو۔ تفصیلات کے مطابق عارف والا میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان نے خاتون کی محبت میں اپنے جسم کا اعضاء تک بیچ ڈالا۔کامونکی کا رہائشی ہمایوں اس وقت زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے۔ ہمایوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ عارف والا کی رہائشی ایک خاتون کی دوستی میں مبتلا تھا کہ اس خاتون نے اس سے اپنی نجی ضروریات کا بتا کر ساڑھے 3 لاکھ روپے کا تقاضا کیا جس پر متاثرہ نوجوان ہمایوں کا کہنا تھا کہ اس کے پاس تو ایک پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہے وہ ساڑھے 3 لاکھ روپے کا بندوبست کہاں سے کرے گا، اس پر خاتون نے اسے کہا کہ دوستی میں پیسے کی کوئی قدر و اہمیت نہیں ہوتی ہے، اگر تمہارا دوستی سچی ہے تو تم کچھ بھی کر کے مجھے ساڑھے 3 لاکھ روپے کا بندوبست کر کے دو گے، اسی کے ساتھ خاتون نے ہمایوں کو گردہ بیچنے کا مشورہ بھی دیا جس پر ہمایوں نے بلا تردد اپنا گردہ بیچ ڈالا اور بدلے میں ملنے والی ساڑھے 3 لاکھ روپے کی رقم لا کر خاتون کے ہاتھ میں تھما دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے، اور پولیس ذرائع کے مطابق ہمایوں کا کہنا ہے کہ جب اس نے خاتون سے رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا تو خاتون نے کمال منصوبہ بندی کے ساتھ اس کو اپنے گھر بلایا اور رشتہ داروں سے جم پٹائی کروا دی۔ تاہم پولیس نے نوجوان ہمایوں کا بیان ریکارڈ کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں