1

JF17تھنڈر کیا کم تھا۔۔۔؟؟ چین نے پہلا ’ اوور ہالڈ طیارہ ‘ پاکستان کے حوالے کر دیا، دشمنوں پر لرزہ طاری۔

JF17تھنڈر کیا کم تھا۔۔۔؟؟ چین نے پہلا ’ اوور ہالڈ طیارہ ‘ پاکستان کے حوالے کر دیا، دشمنوں پر لرزہ طاری۔۔۔بیجنگ( آن لائن )چین نے پہلا اوورہالڈ جے ایف تھنڈر17 جنگی طیارہ پاکستان کے حوالے کر دیا۔چین کے سرکاری روزنامے گلوبل ٹائم نے چائنا ایوی ایشن نیوز کے حوالے سے بدھ کو شائع ہونے والی

اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جے ایف تھنڈر17 جنگی طیارہ کی اوورہالنگ اور ری اسمبلنگ چینی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن(اے وی آئی سی)نے کی ہے جبکہ طیارے کو مارچ میں پاکستان کے حوالے کر دیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جے ایف 17 کو اوور ہال کیا گیا ہے جو کہ جے ایف پراجیکٹ کا ایک سنگ میل ہے۔مذکورہ طیارے کا پہلا اوورہال ٹرائل اینڈ ارر پر مبنی تھا جو مستقبل میں دوسرے سنگل انجن ملٹی رول جے ایف طیاروں کی اوورہالنگ کا سٹینڈرڈ مقرر کرے گا۔واضح رہے اوورہالنگ میں طیارے کا مرکزی فریم اور انجن کی مرمت یا اس کی تبدیلی ہوتی ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سیالکوٹ کا ایئر پورٹ مرمتی کام کے باعث ایئر ٹریفک کیلئے24 مئی تک بند کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو منگل کے روز رن ویز کی مرمت کے باعث بند کیا گیا تھا جو کہ 24 تاریخ تک بند رہے گا ۔ ترجمان عبدالشکور مرزا کا کہناتھا کہ تمام مسافروں کی آسانی کیلئے پروازیں ری شیڈول کی جارہی ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی فضائی حدود پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند کر دی گئیں تھیں تاہم حالات میں بہتری آنے کے بعد اسے کھولا گیا تھا لیکن اب سیالکوٹ کا ایئر پورٹ مرمتی کام کے باعث بند کیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں