1

3 ارب 93 کروڑ اکاؤنٹس کے بلاک ۔۔۔۔ فیس بک انتظامیہ نے اعلان کر دیا ، پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے 3ارب 39کروڑ جعلی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے بتایا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فیس بک نے 2 ارب 19 کروڑ جعلی اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر

دیے ہیں۔ فیس بک کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2018 کی آخری سہ ماہی کے دوران فیس بک نے 1 ارب 20 کروڑ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے اور 2019 کی پہلی سہ ماہی کے دوران فیس بک 2 ارب 19 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے ہیں اس طرح مجموعی طور پر فیس بک نے 3 ارب 39 کروڑ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔یہ اعدادوشمار بہت زیادہ ہی حیران کن ہیں کیونکہ فیس بک نے ہی گزشتہ دنوں اعدادوشمار جاری کیے تھے جن کے مطابق فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب 38 کروڑ ہے۔فیس بک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے جن اکاؤٹس کے خلاف ایکشن لیا ہے وہ برے عناصر کے خودکار حملوں پر لیا گیا ہے جو ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں اکاؤنٹس بنارہے تھے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ اس کے تخمینے کے مطابق فیس بک استعمال کرنے والے 5 فیصد ماہانہ اکاؤنٹس حقیقی نہیں ہیں اور اگر یہ اندازہ درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ 11 کروڑ 90 لاکھ جعلی اکاؤنٹس فیس بک پر موجود ہیں جو کہ فیس بک سسٹمز کو دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔کمپنی نے مزید کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے 3 طریقوں پر انحصار کیا ہے ایک یہ کہ اکاؤنٹس بننے سے پہلے بلاک کردیا جاتا ہے دوسرا یہ کہ سائن اپ ہونے پر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے اور تیسرا یہ کہ فیس بک پر پہلے سے موجود اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے جاتے ہیں۔ کمپنی انتظامیہ کے اعدادوشمار شعبہ کے نائب صدر الیکس اسکیولٹز نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ میں 2 ارب 19 کروڑ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعدادوشمار چونکا دینے والا ہے مگر کمپنی کی توجہ جعلی اکاؤنٹس کے پھیلاؤ پر ہے یعنی وہ 5 فیصد صارفین جو اس وقت فیس بک پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں