19

ذرا سوچ سمجھ کر بات کرنا ۔۔ چین نے امریکہ کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین یکم جون سے امریکی منصوعات پر اضافی محصولات عائد کررہاہے ،در آمد کے ٹیکس میں 25فیصد اضافہ کیا جائیگا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کی حکومت یکم جون سے امریکی مصنوعات پر ساٹھ بلین ڈالر کے اضافی محصولات کا نفاذ کر رہی ہے،امریکی مصنوعات

پر چینی درآمدی ٹیکس میں پچیس فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ اقدام امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات کے نفاذ کے بعدرد عمل کے طور پر کیا جارہا ہےواضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ چینی مصنوعات پر اضافی محصولات کے دائرے کو وسیع کیا جائے گا، جس کے باعث 325 بلین ڈالر کی چینی مصنوعات کو اضافی درآمدی ٹیکسوں کا سامنا کر ناپڑے گا۔ غیر جانبدار حلقوں کی جانب سے چین امریکہ کے تجارتی جنگ میں مزید شدت پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ کئی دن کی مارکیٹ میں مندی اور امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل ہوشربااضافے کے بعد آدھے رمضان کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی دیکھی گئی اور اوپن مارکیٹ میں بلندترین سطح سے پانچ روپے سستا جبکہ انٹربینک میں اب تک بلندترین سطح سے چار روپے دو پیسے سستا ہوچکا ہے ، مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں مزید 30پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد 149روپے کی سطح پر ٹریڈ نگ بند ہوئی ۔ اسی طرح انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدرمیں مزید کمی دیکھی گئی اور 29پیسے کم ہوکر 147روپے 92پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی 400ارب روپے کمی ہوگئی، اور اب چین یکم جون سے امریکی منصوعات پر اضافی محصولات عائد کررہاہے ،در آمد کے ٹیکس میں 25فیصد اضافہ کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں