21

یا اللہ رحم ! اہم ترین یورپی ملک میں نمازیوں پر حملہ ہوگیا

لیسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اسلام دشمنی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آ گیا ہے۔ایک متعصب اور اسلام مخالف شخص نے اپنی گاڑی نمازیوں پر چڑھا دی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لیسٹر واقع مسجد کے باہر نمازیوں پر حملہ کیا گیا۔حملہ آور کئی نمازیوں

کو نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ گاڑی کی ٹکر کے باعث کئی نمازی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مسجد کے باہر نمازیوں پر حملہ دہشت گردی کی کاروائی تھی یا نہیں۔ اس حوالے سے جلد تمام تفصیلات جاری کر دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں